پیاز۔
میری شادی سے پہلے میری امی ساری سبزی کاٹ دیا. کرتی تھیں لہسن پیاز سب کچھ۔ اور میں سالن بنا لیا کرتی تھی۔ کبھی غور ہی نہیں کیا تھا کہ پیاز کاٹنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ کبھی کاٹنا بھی پڑ جاتا تو آنکھیں بند کر کے کاٹ لیتی تا کہ آنکھوں میں کڑواہٹ نہ ہو۔
شادی کے بعد جب تسلسل سے گھر داری سنبھالی تب احساس ہوا کہ امی پتہ نہیں کیسے روز مجھے پیاز کاٹ کر دیتی تھیں ! اب میکہ میں بھابھیاں ہیں امی آج بھی انہیں اکثر سبزی کاٹ کر دے دیتی ہیں۔ اب کبھی مجھے میکہ میں کھانا بنانا ہو یا امی کی مدد کرنی ہو تو پیاز میں خود انہیں کاٹ کر دیتی ہوں۔ امی روکتی ہیں کہ نہ کاٹو آنکھوں میں جلن ہو گی۔ تو میں کہتی ہوں اپنے گھر میں بھی میں پیاز کاٹ کر ہی سالن بناتی ہوں تو آپکو کیوں نہ کاٹ کر دوں۔

Comments
Post a Comment